208

حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تین پروفیسروں/ ایسوسی ایٹ پروفیسروں کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں

حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تین پروفیسروں/ ایسوسی ایٹ پروفیسروں کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج آگرہ ملاکنڈ کے پرنسپل ,ایسوسی ایٹ پروفیسر مشتاق احمد (بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے گورنمنٹ ڈگری کالج طوطہ کان ملاکنڈ میں بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر (بی ایس ۔19) جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج مردان کے پروفیسر طارق صدیق (بی ایس۔19) کو جی ایس ایس سی پشاور میں بحیثیت پروفیسر (بی ایس۔20) ، اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منکرائی (Mankarai)ہری پور کی ایسوسی ایٹ پروفیسر صائمہ اظہر (بی ایس۔19)کو جی پی جی سی ایبٹ آباد نمبر 1 میں بحیثیت پروفیسر (بی ایس۔20) کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے ۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں