224

پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے نسوانی امراض کے علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ چترال سکاوٹس ہسپتال میں دو بارہ شروع

چترال (نمائندہ ) چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ کے حکم پر پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سےنسوانی امراض کے علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ چترال سکاوٹس ہسپتال میں دو بارہ شروع ہوگئی جبکہ اس سے قبل چترال میں دودن تک جاری رہنے کے بعد دروش کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بھی دو دن تک جاری رہا تھا۔ پاک آرمی کے ماہر گائناکالوجسٹ اور Image may contain: one or more people and indoorدوسرے لیڈی ڈاکٹروں کی ٹیم سے کثیر تعدادمیں لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ حاصل کیا جوکہ بدھ کے روز بھی جاری رہا اور موسم ٹھیک ہونے تک جاری رہے گی۔ میڈیکل کیمپ میں آنے والے خواتین کی مفت چیک اپ کے علاوہ الٹراساونڈ ، ایکسرے اور دوسرے تشخیص بھی مفت کرائے گئے جبکہ نادار مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کئے گئے۔ Image may contain: 2 people, people standingچترال کے عوامی حلقوں نے فری میڈیکل کیمپ کو انتہائی سودمند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ چترال میں گائناکالوجسٹ نہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ کیسوں کے لئے انہیں پشاور جانا پڑتا تھا جبکہ چترال میں اس کیمپ کے انعقادسے درجنوں خاندان پشاور کی سفر اور بھاری اخراجات سے بچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں