333

کے آئی ڈی پی کو پی پی اے ایف کے ایوارڈ کے لئے چن لیا جانا علاقے کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اے اے سی سید مظہر علی شاہ

چترال (نمائندہ ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ ضلعے کے اٹھارہ یونین کونسلوں میںکوہ انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی )کو پی پی اے ایف کے ایوارڈ کے لئے چن لیا جانا نہ صرف اس علاقے کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ اس کے عوا م میں موجود تحرک اور بصیرت کا بھی مظہر ہے اور یہ اس علاقے کی شاندار مستقبل کا ضامن ہے جس میں یہ علاقہ ترقی یافتہ دورمیں داخل ہوگا۔ بدھ کے روز کے آئی ڈی پی کے دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کے آئی ڈی پی کو پاکستان غربت مکاؤ فنڈ کی طرف سے ایوارڈ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ایوارڈ کا حصول ادارے کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے اور یہ اس بات کا عندیہ ہے کہ چترال میں موجود دو بڑے ادارے اے کے آر ایس پی اور ایس آر ایس پی کے بعد ایک بڑا ادارہ بن جائے گاور براہ راست ڈونروں سے فنڈ لینے کے قابل ہوگا۔ اس سے قبل کے آئی ڈی پی کے چیرمین عبدالغفار نے کہا کہ پورے ملک میں 836ایل ایس اوز اور چترال میں اٹھارہ ایل ایس اوز کا سروے کرنے کے بعد کے آئی ڈی پی کو اس کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر پی پی اے ایف ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اے کے آرایس پی کی طرف سے فوکل پرسن ناصر شاہ نے کے آئی ڈی پی کو مبارک باد دیا۔ کوہ سے تحصیل کونسل کے ممبر عبدالقیوم شاہ نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ کوہ کے علاقے میں ایل ایس او کا عملی تصور پہلے سے موجود تھااور یہی وجہ ہے کہ کوہ کا ایل ایس او ضلعے کے تمام اداروں میں اول پوزیشن کے حقدار پائی ۔ا نہوں نے این جی اوز کی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ڈیزاسٹر کےمواقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ا نہوں نے کے آئی ڈی پی کے انتظامیہ پر زور دیاکہ وہ ویلج کونسلوں کے ناظمیں کے ساتھ قریبی تعلق کار قائم کریں۔ اس موقع پر کے آئی ڈی پی کے بورڈ ممبران کو بھی تعریفی اسناد پیش کیا۔ کوہ کے معروف سماجی شخصیت شریف حسین اور دوسر ے معززیں بھی کثیرتعداد میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں