420

صوبائی حکومت نے دس ہزار اساتذہ گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنے کے انتظامات شروع

پشاور( نیوز ڈیسک)صوبائی حکومت نے دس ہزار اساتذہ گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنے کے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔72ہزار پرائمری اساتذہ کا این ٹی ایس کے ذریعے امتحان لیا جائے گا ۔ اور کامیاب اساتذہ کو رکھا جائے اور نا کام اساتذ ہ کو فارغ کر دیا جائے گا ۔ گولڈن ہینڈ شیک سے دس لاکھ سے پندرہ لاکھ روپے تک ادائیگی کردی جائیگی ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سولہ جون کو ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس کا اعلان بھی کیا گیا تھا محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دس ہزا سے زائد اساتذہ کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کر کے ان کی جگہ اعلیٰ ترین اساتذہ کو این ٹی ایس اور میرٹ کے ذریعے بھرتی کیا جائے گا۔ پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں دس ہزار اساتذہ کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنے کے لئےفہرستیں بھی تمام اضلاع کے ضلعی محکمہ تعلیم کے افسران سے طلب کی جا چکی ہے ۔ ان میں سے زیادہ تر اساتذہ سابق ادوار میں میرٹ کے ذریعے بھرتی ہو ئے ہیں بیشتر اساتذہ ڈیوٹیوں سے طویل ترین غیر حاضری پر ہے سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے جس پرا نہیں فارغ کیا جا رہاہے ۔ مختلف کیڈر کے دس ہزار اساتذہ کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنے کے لئے اقدامات تیزکردیئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں