225

غورکینی،نخوٹیک چیوڈوک کو مشکل وقت میں پانی مہیا کرنے پر ڈی پی او کا شکریہ۔نائب ویلیج ناظم بلچ نادر خان

چترال/نائب ناظم ویلج بلچ نادر خان نے ایک اخباری بیان کے ذریعے ڈسٹر کٹ پولیس افیسر سیدعلی اکبر شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ مہینے کے شدید برف باری کے بعد غورکینی اورنخوٹیک چوڈوک کے علاقوں میں پانی کی سپلائی منقطع ہوگئی تھی جس کے وجہ سے علاقے کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔جس کے لئے ڈی پی او چترال سے درخواست کی گئی کہ علاقے کو پانی کی سپلائی کی جائے تو اُنہوں نے پولیس موبائل واٹر ٹینک کے ذریعے علاقے کو کئی دنوں تک پانی کی سپلائی کی جو کہ ضلع چترال میں صوبائی حکومت کی طرف سے یہ پہلا ادارہ ہے جس نے مکمل تعاون کرکے غریبوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔اُنہوں نے اہلیان علاقہ کے طر ف سے ڈی پی او اور اُن کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں