208

اپر چترال کے سڑکوں کو آمدرفت کے لئے بروقت کھولنے پر ایکسن مقبول اعظم کا شکریہ۔ناظم شاگرام منہاج الدین ودیگر

چترال (نمائندہ  )منہاج الدین ناظم شاگرام،علی شان احمد ناظم واشیچ اور عبدالحمید ناظم کھوت نے ایک اخباری بیانکے ذریعے ایکسن سی اینڈ ڈبلیو چترال مقبول اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برف باری میں ضلع چترال کے بالائی علاقوں کے سڑکیں بُری طرح خراب اور بند ہوگئے تھے اور لینک روڈ بھی خراب ہوگئے تھے جس کے وجہ سے اپر چترال کے لوگ اپنے علاقوں تک محدود ہوکر رگئے تھے اور علاقے میں اشیائے خوردنوش کے ساتھ دوائیاں کی بھی کمی واقع ہوئی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں مذکورہ سڑکیں کئی مہینوں تک بند رہتے تھے لیکن ایکسن سی اینڈڈبلیو مقبول اعظم نے زاتی دلچسپی اور کوششوں سے سڑکوں کو آمدرفت کے قابل بنایااور بالائی چترال کے لینک روڈز کے رابطے لوئر چترال سے بحال ہوگئے۔اُنہوں نے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ اورتحصیل ناظم اپر چترال مولانا محمد یوسف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں