212

میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کےلئے تعلیمی بورڈ کا اہم فیصلہ

پشاور/بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کےلئے سوالنامہ اور حل ہونے والے پرچے پر طالب علم کا نام و رولنمبر بورڈ سے شائع کرنے کافیصلہ کیاہے۔ میٹرک امتحانات کےلئے مقررہ سپرنٹنڈنٹس کی تربیت کےلئے منعقدہ ورکشاپ میں پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر فضل الرحمن نے کہاکہ امتحانات کےلئے مجموعی طور پر 632 ہالز مقرر کئے گئے ہیں۔ تربیت دینے کے بعد کنٹرولر امتحانات حمید اللہ مروت نے ٹی این این کو بتایاکہ رواں سال نقل کی روک تھام کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ دوسری جانب بنوں بورڈ نے بھی میٹرک امتحانات کے موقع پر مائیکرو فوٹو سٹیٹ اور پاکٹ گائیڈز پر پابندی عائد کی ہے اور امتحانی مراکز کے قریب 5 افراد سے زائد لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی لگائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں