194

چترال،خیبر ایجنسی،مہمند ایجنسی اورایف آر پشاور میں 506 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن کی نگرانی کے لئے پہلی مرتبہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں

پشاور/تعلیمی بورڈ پشاورکے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔ امتحانات میں نقل کی رجحان کے خاتمے کے لئے امتحانی ہالوں میں پہلی مرتبہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ تعلیمی بورڈ پشاور کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔ آج نویں جماعت کا پہلا پرچہ اسلامیات کا ہورہا ہے۔ تعلیمی بورڈ پشاور کے چیئرمین ڈاکٹر شفیع آفریدی کے مطابق امتحانات میں ایک لاکھ 35 ہزار804 طلبا و طالبات شریک ہیں۔ ڈاکٹر شفیع کے مطابق پشاور، چارسدہ، چترال،خیبر ایجنسی،مہمند ایجنسی اورایف آر پشاور میں 506 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن کی نگرانی کے لئے پہلی مرتبہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر شفیع آفریدی کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے نقل کے رجحان پر قابو پایا جاسکتے ہیں۔ امتحانات 29 مارچ تک جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں