234

گومل یو نیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں جاری اساتذہ کی تانچ روزہ تربیتی ورکشاپ

ڈیرہ اسما عیل خان/ گومل یو نیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں جاری اساتذہ کی تانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گومل یو نیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک تھے، تقریب سے پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اللہ نور خان ، مسز شہلا شیخ نے بھی خطاب کیا، تقریب میں گومل یو نیورسٹی سٹی کیمپس کے کوآرڈینیٹر انچارج فاصلاتی نظام تعلیم پروفیسر ڈاکٹر جمیل خان، ڈائریکٹر آئی ای آر ڈاکٹر آصف جمیل خان بھی موجود تھے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لرننگ انوویشن ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ میں گومل یو نیورسٹی کے متعدد شعبہ جات اور ڈیرہ اسما عیل خان کے سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک نے کہا کہ اساتذہ کے لیئے تربیتی ورکشاپس ان کی استعداد کار میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ سیکھنے کے عمل کے لیئے وقت اور عمر کی کوئی قید نہیں ہے، جو لوگ سیکھنے کی جستجو میں رہتے ہیں وہ کامیابی اور بلندی کا سفر تیزی سے طے کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے اسی مادر علمی سے تعلیم حاصل کی، یہیں نوکری کررہے ہیں، اس ادارہ کو اپنی ماح کی طرح مقدس سمجھتے ہیں اور اس کی بہتری کے لیئے شب و روز کام کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں، ہم نے آنے ولی نسلوں کو ایک مثالی مادر علمی دینے کے لیئے ٹیم ورک سے سخت فیصلوں کو برداشت کرنا ہوگا، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بہتری کی جانب گامزن ہونا ہوگا، ادارے کسی فرد واحد کی ملکیت نہیں ہوتے یہ قوموں کے اثاثے ہوتے ہیں اور اداروں سے ہی قوموں کی ترقی وابسطہ ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے اساتذہ، تربیتی ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اللہ نور خان اور انکی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، انہوں نے اس موقع پر تربیتی ورکشاپ مکمل کرنے والوں میں اسناد بھی تقسیم کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں