195

انٹیگریٹڈ یوتھ ڈیویلپمنٹ پرو گرام کے زیر انتظام چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منشیات واک

چترال(نمائندہ )اتوار کے روز انٹیگریٹڈ یوتھ ڈیویلپمنٹ پرو گرام کےزیر انتظام چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منشیات واک کے عنوان سے ایک پر امن واک کا اہتمام کیا گیاجس میں چترال کے کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔واک کا مقصد چترال میں بڑھتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی آواز بلند کر نا تھا۔چترال میں واحد سب سے بڑا اور اہم مسئلہ جو روز بروز بڑھتا جا رہا ہے وہ نشہ کی لت ہے۔ اس سلسلے میں چترال انتظا میہ بھی اپنی کوششیں کرتا رہا ہے۔ضلع کے گرد و نواح میں پھیلے ہوئے منشیات فروشوں کےگرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔ واک کے آخر میں IYDPکے ذمہ داروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ منشیات کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ۔اس سلسلے میں انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کا عزم کیا ۔آخر میں دعاکے ساتھ واک کا اختتام کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں