185

پاکستانی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں : مریم نواز

اسلام آباد /وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہیں ، خواتین کو غربت اور خوف کی فضا سے نکالنا وقت کی ضرورت ہے ، خواتین پارلیمنٹرینز معاشرے میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے اسلام آباد میں ویمن کاکس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ویمن کاکس کا کردار اہم ہے ۔ پاکستان میں خواتین کو جمہوریت میں مساوی مواقع حاصل ہیں ۔ مریم نواز نے کہا خواتین کو غربت اور خوف کی فضا سے نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہیں بااختیار بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

مریم نواز نے اپنی والدہ کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی ، شرمین عبید ، خاتون پائلٹ مریم مختیار خواتین کا فخر ہیں ۔ سپیکر ایاز صادق نے اپنے خطاب میں بیگم کلثوم نواز کی مارشل لاء کے دور میں جمہوریت کے لئے کی گئی جدوجہد کی تعریف کی۔

مریم نواز سے متعلق ان کا کہنا تھا مریم نواز نے تعلیم سمیت کئی شعبوں میں بہترین رہنمائی فراہم کی ۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں 20 فیصد خواتین کی نمائندگی ہے ، معاشرے میں امن ، ترقی اور اقتصادی استحکام کے لیے خواتین کا کردار اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں