223

ذہنی طور پر مضبوط افراد کی 15 نشانیاں

جسمانی طاقت کے مقابلے میں ذہنی طور پر مضبوط ہونا کافی وقت طلب کام ہے۔ خود کو مضبوط تر بنانے کے لیے آگے بڑھنا، حقیقت پسند امید پرستی اور صحت کے حوالے سے حدیں مقرر کرنا روزانہ کا کام ہے تب کہیں جاکر یہ مقصد حاصل ہوتا ہے۔ ذہنی طور پر مضبوط افراد نہ ہی اپنے فیصلوں پر نادم ہوتے ہوئے وقت ضائع کرتے ہیں اور نہ ہی اپنا اختیار دوسروں کو دیتے ہیں۔ مشہور ماہر نفسیات نے ایمی مورن اس موضوع پر ایک کتاب لکھ رکھی ہے جس کا عنوان ”13 کام جو ذہنی طور پر مضبوط افراد نہیں کرتے“ ہے۔ انہوں نے عام افراد کے مقابلے میں ذہنی طور پر مضبوط افراد کی کئی نشانیاں بتائی ہیں جو ان کے الفاظ میں کچھ یہ ہیں: جذبات و منطق کا توازن ”ذہنی طور پر مضبوط افراد جانتے ہیں کہ ان کے جذبات سوچ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ اس لیے بہترین فیصلوں کو ممکن بنانے کے لیے وہ اپنے جذبات کو منطق کے ساتھ توازن میں رکھتے ہیں۔“ سیر حاصل رویہ ”بہانے بنانا، دوسرے افراد کی شکایت کرنا اور مشکل حالات سے کنّی کترا لینا زیادہ آسان ہے، لیکن ذہنی طور پر مضبوط افراد ایسی منفی سرگرمیوں پر وقت ضائع نہیں کرتے۔“ تبدیلی کو قبول کرنا ”ذہنی طور پر مضبوط افراد جانتے ہیں کہ تبدیلی پریشان کن ہوتی ہے، لیکن وہ قابل برداشت بھی ہوتی ہے۔ اس لیے وہ اپنی توانائی خود کو تبدیلی کے ڈھالنے پر صرف کرتے ہیں، اس کی مزاحمت کرنے پر نہیں۔“ غلطیوں سے سیکھنا ”ذہنی طور پر مضبوط افراد نہ ہی اپنی غلطیوں کو چھپاتے ہیں اور نہ ہی ان کا بہانہ بناتے ہیں۔ اس کے بجائے وہ غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔“ دوسروں کی کامیابیوں پر خوش ”ذہنی طور پر مضبوط افراد اپنے اردگرد موجود لوگوں سے مقابلے کے بجائے تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ دوسروں کی کامیابیوں سے گھبراتے نہیں ہیں بلکہ ان پر دل سے خوش ہوتے ہیں۔“ زندگی اپنے اصولوں کے مطابق ”ذہنی طور پر مضبوط افراد نسبتاً آسانی سے فیصلے لیتے ہیں کیونکہ وہ اپنی ترجیحات کو سمجھتے ہیں اور اپنے اصولوں کے مطابق جیتے ہیں۔“ مہارت کی خودنمائی کے بجائے بہتر بنانے پر توجہ ”گو کہ چند افراد کو دوسروں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ذہنی طور پر مضبوط افراد دوسروں کی قدر شناسی کی پروا نہیں کرتے۔ اس کے بجائے وہ خود کو بہتر بنانے سے زیادہ تحریک پاتے ہیں۔ زندگی کی مشکلات، آگے بڑھنے کے مواقع ”زندگی کی مشکلات چند افراد کو توڑ کر رکھ دیتی ہیں لیکن ذہنی طور پر مضبوط افراد ان حالات سے بھی خود کو بہتر بناتے ہیں۔“ دیر آید، درست آید ”ذہنی طور پر مضبوط افراد اپنے اہداف کو میراتھون سمجھتے ہیں، 100 میٹر کی دوڑ نہیں۔ وہ طویل المیعاد فائدہ دینے والی مختصر عرصے کی تکلیف کو برداشت کرتے ہیں۔“ ناکامی کے بعد سر اٹھانا ”ذہنی طور پر مضبوط افراد اپنی ناکامی کو خاتمہ نہیں سمجھتے۔ اس کے بجائے وہ اپنی ناکام کوششوں کو بہتر تجربے کے مواقع بنالیتے ہیں جو مستقبل میں ان کی کامیابی کے امکان بڑھاتی ہیں۔“ حقیقت پسند ”ذہنی طور پر مضبوط افراد امید کی کرن کو دیکھتے تو ہیں لیکن وہ امید پرستی میں اس حد تک نہیں جاتے کہ حقیقت ان کی نظروں سے اوجھل ہوجائے۔“شکر گزار ”ذہنی طور پر مضبوط افراد بجائے ہر وقت کمی کا رونا رونے کے کہتے ہیں کہ ان کے پاس ضرورت سے زیادہ ہے۔“ ہمہ وقت سیکھنا ”ذہنی طور پر مضبوط افراد اپنے اردگرد کے حالات اور افراد سے روزمرہ بنیادوں پر سیکھتے ہیں۔“ کمزوری کو چھپانے کے بجائے ختم کرنے کا کام ”گو کہ زیادہ تر افراد اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے کوششیں کرتے ہیں، ذہنی طور پر مضبوط افراد اس توانائی کو ان کمزوریوں کو ختم کرنے پر لگاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں