261

اٹھ گھنٹے کی ڈیوٹی کا انڈوسمنٹ ہو گیا ،صدر محمد قا سم خان

چترال (نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر (میل ) کے ساتھ کلاس فور ملازمین محکمہ تعلیم کے ضلعی صدر محمد قا سم خان نے ملا زمین کے چند حل طلب مسائل کے بارے میں میٹینگ کی ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر نے تمام مسائل کو غور سے سنے ۔ اور کلاس فور ملازمین کے صدر کو یقین دلا یاکہ میری مو جود گی میں کوئی بھی قا نو نی کام 10منٹ کے لئے بھی تاخیر کا شکار نہیں ہو گا۔ اور مو صوف نے اسی وقت محکمہ تعلیم کے کلاس فور ملازمین کے ڈیوٹی سے متعلق اٹھ گھنٹے کا ارڈر جاری کر دیا ۔ انشا ء اللہ تین ، چار دنوں میں چترال کے تمام دور دراز سکو لوں میں اٹھ گھنٹے ڈیوٹی کا ارڈر پہنچے گا ۔ اور اس طر ح محکمہ تعلیم کے کلاس فور ملاز میں کو ریلیف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں