183

سرکاری تعلیمی سکولوں میں حجاب پر 5 اضافی نمبر،پنجاب حکومت کے یوٹرن نے سب کوحیران کردیا

لاہور(نیوزڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے جاری وضاحتی بیان میں پنجاب حکومت نے واضح طور پر اس خبر کی نفی کر دی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سرکاری کالجوں میں حجاب کرنے والی طالبات کو 5 اضافی نمبر دیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ یہ خبر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی سے منسوب کی گئی تھی۔ پنجاب حکومت نےکہا ہے کہ تعلیمی قابلیت کیلئے ہر حال میں میرٹ کو ہی مدنظر رکھا جاتا ہے، اور یہ ہی پنجاب حکومت کی ہمیشہ سے پالیسی رہی ہے۔اس فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے پر حکومت پنجاب نے اپنے ہی وزیر کے بیان کی تردید کر ڈالی۔ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ ایک وزیر کی پریس ریلیز حکومتی پالیسی نہیں ہو سکتی۔ جبکہ ترجمان پنجاب حکومت کہتے ہیں کہ صوبائی وزیر نے خود بیان دیا، یہ حکومت کی کوئی پالیسی ہی نہیں ہے۔ چاروں طرف سے تنقید کے نشتر برسے اور معاملہ بگڑا تو رضا علی گیلانی نے بھی یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ نہیں ہوا صرف تجویز دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں