218

ڈی پی او چترال سید علی اکبر شاہ کی تجویز پر چترال میں چھ مقامات پر نئی پولیس اسٹیشن اور تین نئے پولیس سرکلز کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری

چترال (نمائندہ ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے بدھ کے روز ڈی پی او چترال سید علی اکبر شاہ کی تجویز پر چترال میں چھ مقامات پر نئی پولیس اسٹیشن اور تین نئے پولیس سرکلز کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نئے پولیس سرکلزمیں بمبوریت سرکل (ایون ، بمبوریت، رمبور ) ، موڑکھو سرکل(اویر، موڑکھو ، تورکھو) اور لو ٹ کوہ سرکل (گرم چشمہ، شوغور ، ارکاری) شامل ہیں جبکہ نئے پولیس اسٹیشنوں میں عشریت، رمبور، ارکاری، اویر، ہرچین لاسپور اور یارخون لشٹ شامل ہیں۔ چھ نئے تھانوں کی اضافے کے ساتھ چترال میں تھانہ جات کی تعداد 18اور پولیس سرکلوں کی تعداد چھ ہوگئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں