Site icon Daily Chitral

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم لاکھوں روپے کی ادویات کے ہمراہ چترال پہنچ گئی

چترال )ڈیلی چترال نیوز (فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی میڈیکل ٹیم لاکھوں روپے کی ادویات کے ہمراہ چترال پہنچ گئی۔چترال آنے والی ٹیم کی سربراہی مسلم میڈیکل مشن کے چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید ناصر ہمدانی کر رہے ہیں ۔ٹیم میں شامل ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف چترال کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کا طبی معالجہ اور فری ادویات دے رہے ہیں۔چترال پہنچنے والی میڈیکل ٹیم میں 17ڈاکٹرزو پیرامیڈیکل سٹاف شامل ہے جنہوں نے رضاکارانہ بنیادوں پر اپنی خدمات پیش کی ہیں ۔ڈاکٹر ناصر ہمدانی کا کہنا تھا کہ اس ٹیم کے 3 گروپ بنائے گئے ہیں ۔میڈیکل ٹیم کا ایک گروپ کئی گھنٹوں کی پیدل مسافت طے کر کے متاثرہ علاقے بمبوریت پہنچے گا جبکہ دوسرا گروپ 3گھنٹوں کی مسلسل پیدل مسافت طے کر کے رمبور پہنچے گا جس کی نگرانی سیئنر ڈاکٹر شکیل کریں گے وہاں 2دن طبی معائنہ کے ساتھ فری ادویات فراہم کریں گے ۔تیسرا میڈیکل ٹیم کا گروپ ایون پہنچا جس کی سرپر ستی ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے خود کی ،اور گھر گھر جاکر متاثرین کا علاج معالجہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ہفتہ مسلسل فری میڈیکل کیمپنگ کریں گے۔

Exit mobile version