188

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اپرویز خٹک نے صوبائی پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی۔ کانسٹیبل کا گریڈ5 سے 7 ، ہیڈ کانسٹیبل کا گریڈ 7 سے 9 ، اے ایس آئی کا گریڈ9 سے 11 کرکے پنجاب پولیس کے برابر کر نے کا اعلان کردیا۔ پولیس لائن پشاور میں سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی کے اعزاز میں منعقدہ الواداعی تقریب سے خطاب میںوزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ وہ ناصر خان درانی کی کمی محسوس کریں گے ۔ انہوںنے ایک کمانڈر کی حیثیت سے محکمہ پولیس کو ٹھیک کرنے میں کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر نیت صاف ہو تو اﷲ تعالیٰ مدد کر تا ہے۔ ہمارا ارادہ ٹھیک تھا ، نیت صاف تھی تو آج پولیس ایک فور س بن گئی جس پر ہمیں فخر ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ہسپتال اور تھانہ دو ایسے ادارے ہیں جہاں عوام پریشانی کی صورت میں آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں