205

پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ہوا سے بجلی پیدا کرنے والےمنصوبوں سے300 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی

اسلام آباد ۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے3 منصوبوں سے اس سال پیداوار شروع ہو جائے گی، منصوبوں سے 300 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ ہوا سے50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہائیڈرو چین داؤد منصوبہ اگلے ماہ مکمل ہو جائے گا جبکہ99 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا یو ای پی ونڈ پاور منصوبہ ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اسی طرح سچل انرجی ڈویلپمنٹ منصوبہ جون تک مکمل ہو گا جس سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا تھری گورجیز ونڈ فارم پاکستان منصوبہ بھی اگلے سال مکمل ہو گا جس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ہوا سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے تین منصوبے پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیں جو بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں