256

چترال شہرمیں اٹلس ہنڈاڈیلرشپ کاافتتاح کیاگیا جس میں چترال شہرکے تمام بائک روکشاپ ہولڈرزکومدعو

چترال(ڈیلی چترال نیوز)چترال شہرمیں اٹلس ہنڈاڈیلرشپ کاافتتاح کیاگیا جس میں چترال شہرکے تمام بائک روکشاپ ہولڈرزکومدعوکیااورکروپ رشت بارازسے موٹرسائیکل کی ریلی نکال کربائی پاس روڈ میں فاتہ کاٹ کرباقاعدہ افتتاح بدست ڈسٹرکٹ خطیب مولانافضل مولاکیاگیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر شیرازخان جبکہ صدر محفل ایس ایچ او تھانہ چترال ناصرعلی خان تھے۔ اٹلس ہنڈاکمپنی کے اتروائزڈیلرچترالی نوجوان سید وزیرعلی شاہ نے کہاکہ پاکستان موٹرسائیکل بنانے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا۔ ہنڈا موٹرسائیکل سی ڈی 70اور سی جی 125کی مانگ میں پاکستان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر میں سڑکوں کی تعمیر‘ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سمیت سائیکل چلانے میں کمی واقع ہونے کی وجہ سے بھی موٹرسائیکل کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے سائیکل کی مانگ میں کمی کے باعث موٹرسائیکل عام آدمی‘ طالب علموں‘ نوجوانوں کی سواری کی صورت اختیار کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔اس لئے چترال میں جینن اسپرپارٹس کاایجنسی کھولنے کافیصلہ کیاگیاجس سے موٹرسائیکل صارفین کوکوالٹی کے سامان مل سکیں۔انہوں نے کہاکہ جنین سپرپارٹس نہ ملنے کی وجہ سے لوگ اکثردیسی سامان کاسہارا لیتے تھے جن سے تسلی بخش مرمت نہیں ہوتے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے صارفین کے مشکلات کومددنظررکھتے ہوئے عنقریب دورش،گرم چشمہ اوربونی بازارمیں برانچ کھول دیں گے جس لوگوں کومعیاری سامان مل جائیں۔انہوں نے کہاکہ ڈیلرشپ صرف پیشے کمانے کیلئے بلکہ لوگوں کوکوالٹی کے سامان گھرکی دہلزمیں فراہم کرناہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب مولانافضل مولا،ایس ایچ او چترال ناصرعلی خان اورڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر شیرازخان نے سید وزیرعلی شاہ کی کاوشوں کوسراہاتے ہوئے اُن کے کامیابی کے لئے دعاکی اورہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں