266

بونی میں جشن نوروز روایتی جوش وخروش سے منایا گیا۔

بونی (جمشیداحمد )موسم بہارکے آمد کی خوشی میں ہر سال ۲۱مارچ کو جشن نوروزچترال کے مختلف علاقوں خصوصا سب ڈویثرن مستوج میں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے خاص کر اسماعیلی کمیونٹی کے ہاں اس دن ( ۲۱ مارچ )کی بڑی اہمیت ہوتی ہے بچے بچیاں اور ہر ایک نئے کپڑے پہنتے ہیں سال نوکی آمد کو خوش آامدید کہتے ہیں ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں گھروں کو روایتی اندازمیں سجایا جاتاہے۔ روایتی لذیزکھانوں کاخاص اہتمام کیا جاتا ہے جن میں لذیذچترالی حلوہ(شوشب)،شھیرگیرنچ ،مٹھائیاں، سویاں وغیرہ قابل ذکر ہیں جن سے مہمانوں کی توضع داری کی جاتی ہے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جشن نوروز سبڈویثرن مستوج کے بالائی علاقوں اور سب ڈویثرن مستوج کے ہیڈکواٹر بونی میں جوش و خروش سے منایا گیاموقع پر گھروں کو سجایا گیا تھا اور روایتی لذیز کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا موسم کی خرابی کی بناپر دوسرے تقریبات منعقد نہ ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں