Skip to content
چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)چترال اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن(CSA)پشاور کے انتخابات گذشتہ دن پہلی مرتبہ پشاور یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوے۔ انتخابات انتہائی پرامن اورشفّاف تھے۔ سیّد عابد حسین پینل کو اس الیکشن میں کامیابی حاصل ہوئی۔عابد پیرزادہ نے انتخابات کے دوراں بھرپور ساتھ دینے اور ان پراعتماد کرنے پر تمام ساتھی طلبا اور دوستوں کابے حد شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بھرپور سماجی خدمات کے عزم کا اظہار کرتے ہوے ساتھی طلبا کو یقین دلایاکہ وہ ان کو ساتھ لیکر پشاور میں زیر تعلیم طلبا کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ عابدپیرزادہ ایم۔پی۔اے سیّد سردار حسین اور سیّد شیر حسین کے بھتیجے ہیں۔اور زیّت سے تعلق رکھتے ہیں۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں