384

بیٹی جب گھر میں آتی ہے۔۔۔۔۔ملیحا

بیٹی جب گھر میں آتی ہے
سنگ خوشیاں ساتھ وہ لاتی ہے
گھر کی عزت گھر کا مان ہے وہ
نازک پری ننی جان ہے وہ
کچھ چنچل سی کچھ چپ چپ سی
گھر کی رونق وہ ہے بنتی
ماں کرتی ہے بے حد پیار جسے
باپ کی ڈانٹ میں بھی دکھے پیار جسے
بھائیوں کی شان وہ ہوتی ہے
بہنوں کا مان بھی ہوتی ہے
ہوتی ہے جس کے د م سے گھر میں روشنی
اک دن سبھی کو چھوڑ کے پرائے گھر ہے جاتی
سب کی آنکھوں میں آنسو چھوڑ کر
وہ جاتی ہے اپنا میکا چھوڑ کر
نئے گھر جاکے وہاں کی عزت بن جاتی ہے
ماں باپ کی جدائی کا غم برداشت کرتی جاتی ہے
عزت وہ گھر کی بچاتی ہے وہ
نئے گھر کو اپنا بناتی ہے وہ
کرتی ہے سب کی باتیں برداشت بہت
مگر وہ پیار سب میں بانٹی بہت
بیٹی ہوتی ہے اللہ کی رحمت
بھولے سے بھی نہ سمجھنا ان کو زحمت
زندگی میں نہ ہو بیٹی اگر
سب ہوتا ہے سونا سونا مگر
بیٹی جب گھر میں آتی ہے
سنگ خوشیاں ساتھ وہ لاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں