78

تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ کاچارج سنبھال لیا

اسلام آباد:تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ کاچارج سنبھال لیا۔وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا وہ اس سے قبل جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہیں تھیں۔تہمنیہ جنجوعہ نے آج سیکریٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری کی جگہ چارج سنبھالا ہے جنہیں امریکہ میں پاکستان کا سفیر متعین کردیاگیاہے۔تہمینہ جنجوعہ کی جگہ جاپان میں موجودہ سفیر فرخ عامل کو جنیوا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ تہمینہ جنجوعہ 2011 میں وزارت خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں ادا کرچکی ہیں جبکہ انہیں دو طرفہ اور کثیر الفریقی معاملات میں بہتر طریقے سے کام کرنے کا بھی وسیع تجربہ حاصل ہے۔یاد رہے کہ رواں سال 20جنوری کو سیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کےلیے وزیراعظم نوازشریف کو4 امیدواروں کا پروفائل ارسال کیاگیاتھا،فہرست میں عبدالباسط، ابن عباس، غالب اقبال، تہمینہ جنجوعہ شامل تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریاکاکہناتھا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کو نئی سیکریٹری خارجہ تعینات کردیا گیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں