296

تورکہو روڈتعمیر کے لئے 10کروڑ روپے جاری ہوئے۔کام عنقریب شروع ہوگا۔ایم ین اے شہزادہ افتخار الدین

چترال(نمائندہ )تورکہو روڈتعمیر کے لئے 10کروڑ روپے جاری ہوئے۔کام عنقریب شروع ہوگا۔ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین نے چترال کے مقامی میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ وفاقی پی ایس ڈی پی فنڈز پراجیکٹ سے تورکہو کے عوام کو محروم نہ کریں۔اور خیبرپختونخواہ حکومت اس منصوبے کو مزید تاخیر نہ کرے اور تورکہو کے عوام کو سزادینے سے باز رہے۔اُنہوں نے اعظم خان اور اُسکے بھائی اصغر خان دونوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ کہ برن ہال سکول میں وہ میرے سینئر رہے۔اسکے علاوہ میں نے چیف انجینئر کو کہا ہے کہ وہ تورکہو روڈ پر تما م چار پلوں پر کام شروع کرنے کے علاوہ استارو روڈ کے حصے پر بھی کام شروع کریں۔اُنہیں یہ بھی کہا گیا کہ وہ وفاقی حکومت سے مزیداضافی رقم 26کروڑ اگست کے نئے پی ایس ڈی پی فنڈز پراجیکٹ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے درخواست کرے۔جتنی جلدی وہ وفاقی حکومت سے اضافی فنڈ کے لئے درخواست جمع کریں گے اتنی ہی جلدی میں تمام فنڈ جاری کراؤنگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں