199

چترال میں یوم صدیق اکبررضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد ۔

چترال/ضلعی سیرت کونسل چترال نے حسب روایات اس سال بھی خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم وفات کے مناسبت سے چترال اور دروش میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا ۔ اس سلسلے میں نویں سالانہ عظیم الشان سید نا صدیق اکبررضی اللہ تعالی عنہ کارنفرنس جام مسجد عثمان غنی اڑیان چترال میں منعقد کیا گیا ۔شدید بارش کے باو جود بڑی تعداد میں فرزندان توحید و سنت نے کانفرنس میں شرکت کی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سیرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کے مختلف پہلوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو انبیاؑ کے بعد کائنات کے تمام انسانیت پر افضلیت حاصل ہے ۔ سید نا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ دین اسلام کے ابیاری کے لئے اپنے مال و زر راہ خدا میں پانی کی طرح بہایا اور ہر مشکل وقت میں آپ نے نبی ؑ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا کانفرنس سے چیرمین ضلعی سیر ت کو نسل حافظ نواز الدین، صدرسیرت کونسل مولانا فدا احمد ، مولانا عبد السلام ممتاز عالم دین و مذہبی سکالر مولانا سلیم اللہ ،مفتی امان اللہ، ماسٹر شمس الدین اور مفتی حسن الدین و دیگر نے خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں