317

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کاواحدہسپتال ہے جہاں ہروقت بجلی کے نایابی کے سبب مریضوں ،ڈاکٹرزاورعوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتاتھا/سرتاج احمدخان

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )صدرچیمبرآف کامرس چترال کے وسابق تحصیل ناظم سرتاج احمدخان نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال پورے ضلعے کاواحدہسپتال ہے جہاں ہروقت بجلی کی نایابی کے سبب مریضوں ،ڈاکٹرزاورعوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتاتھااس کمی کوپوراکرنے کے لئے انہوں نے سابقہ ادوارمیں تحصیل ناظم کی حیثیت سے ہسپتال کوچترال کی بجلی گھرکے علاوہ نیشنل گریڈکی لائن سے بجلی دینے کے لئے اقدامات کئے تھے مگرافسوس کامقام ہے کہ میری نظامت ختم ہونے کے بعدتاحال اس لائن کودرست نہیں کی گئی۔چترال ہسپتال کے مقام پر ڈبل لائن کی افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہاکہ آج کے بعد چترال ہسپتال میں مریضوں کوبجلی کمی کے سبب مشکلات سے دوچارنہیں ہوناپڑیگا۔انہوں نے کہاکہ اس ڈبل لائن کے لئے چھ سال پہلے ٹی ایم اوکے فنڈسے لائن بچھائی گئی تھی مگرکسی نے اس پر توجہ نہ دینے کے سبب عوام مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے تمام مسائل سیاسی منتخب نمائندوں سے مل کرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر شبیراحمداورچترال پریس کلب کے سینئرصحافی جہانگیرجگرنے خطاب کرتے ہوئے اُن کی کارکردگی کوسراہا۔صدرچیمبرآف کامرس چترال نے واپڈاکے لائن سپرنٹنڈنٹ جنیداوردیگراسٹاف کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پرانقلابی شاعرصلاح الدین لوٹھوروگولین بجلی کے حوالے سے کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں