266

خیبر پختونخوا کابینہ نے لواری ٹنل روڈ کی کشادگی کے لئے درختوں کو ہٹانے کی منظوری دیدی

خیبر پختونخوا کابینہ نے لواری ٹنل روڈ کی کشادگی کے لئے درختوں کو ہٹانے سمیت پنجاب میں واقع سرکاری املاک کی فروخت کی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر وترجمان خیبرپختونخواحکومت شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر بے جا تنقید نہ کی جائے،اے این پی کے دور میں گیارہ سو اکیس گھنٹے ہیلی کاپٹراستعمال ہوا۔اے این پی کے دور میں گورنر نے 257 گھنٹے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا،سابق گورنر نے چار سو سینتیس گھنٹے ہیلی کاپٹر استعمال کیا،سب سے زیادہ ہیلی کاپٹر سابق گورنر کے پی سردار مہتاب نے استعمال کیا،انہوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہاں ایم آئی 17 ہے جبکہ شہباز شریف کے پاس جیٹ طیارہ ہے،شہباز شریف لاہور میں دو کلو میٹر کے فاصلے پر بھی ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہیں،صوبائی کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ٹمبر ڈسپوزل کے لئے پالیسی اور ورکنگ پروسیجر سمیت صوبائی محتسب سیکرٹریٹ ملازمین کے لیے تیس فیصد اسپیشل الاو¿نس کی فراہمی منظوری دی ہے ،کابینہ اجلاس میں دیگر فیصلوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ پاکستان سول کورٹس آرڈیننس 1962 میں ترامیم کی منظوری ،ایبٹ آباد میں محکمہ زراعت کی پانچ کنال اراضی محکمہ ہاوسنگ کو کمرشلائزیشن مقصد کیلئے منتقلی کی منظوری سمیت بھکر پنجاب میں واقع سرکاری املاک کی فروخت کی منظوری دی ہے ،جبکہ خیبرپختونخوا کمرشلائزیشن لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2017 کی بھی منظوری دی گئی ،صوبائی وزیر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ ڈی جی احتساب کمیشن کے لئے شارٹ لسٹ کا اختیار حکومت کے پاس ہے اور نہ کوئی ایسی ترمیم آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں