چترال( نمایندہ ڈیلی چترال )رجسٹرار عبدالولی خان یونیورسٹی مردان شیرعالم خان نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اس لئے ملک و ملت کے عظیم تر مفاد میں نوجوان اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں ۔تاکہ جدید تعلیم کے حصول کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پرمستحکم اورترقیاتی یافتہ ملک کے طورپر دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روزعبدالولی خان یونیورسٹی باچاخان کیمپس چترال میں وزیراعظم کے لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کے موقع پر پروقار تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پر ابرارحسین فوکل پرسن برائے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم عبدالولی خان یونیورسٹی ،کوآرڈینٹرسہراب احمدکے علاوہ اساتذہ اورطلبہ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ رجسٹرارشیرعالم خان نے یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلرڈاکٹراحسان علی (ستارہ امیتاز)کی خدمات پرروشنی ڈالی اورانہیں شاندارالفاظ میں خراج