301

وزیر داخلہ نے 70 غیر ملکی این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت دے دی

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں نئی رجسٹریشن پالیسی کے تحت 70 غیر ملکی این جی اوز کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دی گئی جب کہ چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کو غیر ملکی این جی اوز کی زیر غور درخواستوں پر بھی تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔چوہدری نثار نے نادرا کے ساتھ تکنیکی تعاون کے لیے وزارت میں غیر ملکی این جی اوز کا سہولیاتی سیل قائم کرنے کی بھی ہدیات کی۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت کسی کو بھی غیر ملکی این جی اوز کی آڑ میں ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں