چترال (نامہ نگار سے) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن بی بی فوزیہ نے کہا ہے کہ قائد تحریک عمران خان کی وژن کے مطابق صوبے کے عوام کو اب ہائیڈل جنریشن سے سستی بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے جس سے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے اور خوشحالی لانے کا باعث ہوگا جبکہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کرنے کے دعویدارو ں کے دعووں کی قلعی بھی عوام کے سامنے کھل گئی اور اسی بنیاد پر اگلے سال عام انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے۔ ہفتے کے روز چترال بونی روڈ پر واقع چترال کے تاریخی گاؤں مروئے پائیں میں صوبائی حکومت کے پیڈو پراجیکٹ کے تحت پایہ تکمیل کو پہنچنے والی 50کلوواٹ کی ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال میں پن بجلی کی پیدواری گنجائش سے بھر پور استفادہ کرنے ملک کی تاریخ میں سب سے پہلی بار سنجیدگی ، مکمل منصوبہ بندی اور خلوص نیت سے کام ہورہا ہے جوکہ