240

ریشن کے ایک غیرسرکاری سکول اینڈ کالج میں ایک پروقار تقریب،طلباوطالبات میں ٹرافی اورانعامات تقسیم

ریشن (شہزادہ احمدشہزاد)گذشتہ روزریشن کے ایک غیرسرکاری سکول اینڈ کالج میں ایک پروقار تقریب منعقدہوئی ۔ جس کامہمان خصوصی پرنسل گورنمنٹ گرلزہائی سکول ریشن کے پرنسل محترہ نوشربہ تھے انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ والدین پرلازم ہے کہ بچو ں بچوں کے پڑھائی سنجیدگی سے غورکریں آج کل بچوں کوکوالٹی تعلیم دینے کی ضرورت ہے صوبائی حکومت خیبرپختونخوانے گورنمنٹ سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کوعام کردیاہے اس وقت تمام سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم دی جاررہی ہے ۔اگروالدین بھی بچوں کے تعلیم میں اپناکرداراداکریں توہمارے مستقبل انتہائی روشن ہوگا۔اس موقع پرانجمن ترقی کہوارحلقہ ریشن کے صدرمحمداسلم شیروانی،یوتھ کونسلرانیس الرحمن، کونسلر محمد اقبال، شہزاد احمد شہزاد اوروالدین کثیرتعداد میں شرکت کی۔تقریب میں نمایاں پوزیش حاصل کرنے طلباء اور طابات میں ٹرافی اورانعامات تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں