254

پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کے طرف سے چترال کے دور دراز علاقوں کے سکولوں کے طلبا وطالبات میں ہفتے میں پانج روز اُبلے انڈے تقسیم کرنے کا آغاز

چترال(نمائند ہ )پاکستان آرمی کی طرف سے طلباء اور طالبات کیلئے صحت مند اور بہتر نشونما کیلئے ایک نیاقدم۔ چترال ایک پسماندہ علاقہ ہے جس کے 85فیصد سے زیادہ لوگ غربت کے لکیر کے نیچے زندگی گذار رہے ہیں ۔اس لئے ان کے بچوں کی نشونما بُری طرح متاثر ہورہی ہے۔بچوں کے نشو نما کے حوالے سے جی او سی ملاکنڈآرمی ڈویژن علی آمر اعوان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان آرمی اورImage may contain: 3 people, people sitting, tree, table and outdoorچترال سکاؤٹس کی طرف سے چترال کے دوردراز اور انتہائی پسماندہ علاقے جہاں پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کے بٹالین ونگ ہیڈ کوارٹر ز،کمپنی ہیڈ کوارٹر اور پوسٹوں کے نزدیک پرائمری اور مڈل سکول کے3000سے زائد طلباء اور طالبات میں روزانہ کی بنیاد پر ہفتے میںImage may contain: one or more people, tree, shoes and outdoorپانج روز اُبلے ہوئے انڈے بچوں کی صحت مند اور بہتر نشونما کیلئے تقسیم کررہے ہیں جن پر پاکستان کی طرف سے 4.5ملین کی خطیر رقم ہر سال خرچ ہوگی۔ ان علاقوں میں بروغل،کشمنجہ،یارخون لشٹ ،دوبارگار،بریپ،پاؤر،مستوج،ارندو،دامیل نثار،کمسئی،لنگوربٹ،ارسون،گہریت،میرکھنی,بمبوریت،رومبور،بریر،جنجریت کوہ،شاہ سلیم،بگوشٹ،گرم چشمہ اور ان کے علاوہ دوسرے سکولز جو چترال سکاؤٹس اور پاکستان آرمی کے پوسٹوں کے نزدیک موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں