219

وزیر مملکت برائے نشرواشاعت اورقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے چترال پریس کلب کے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا

اسلام آباد (نمائندہ  ) پیر کے روز وزیر مملکت برائے نشرواشاعت اورقومی ورثہ مریم اورنگزیب نےچترال پریس کلب کے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا ۔ پی آئی ڈی سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخارالدین بھی موجود تھے جبکہ حلف لینے والوں میں صدر ظہیر الدین، ،سینئر نائب صدر سیف الرحمن عزیز، نائب صدر میاں آصف علی شاہ، جنرل سیکرٹری Image may contain: 4 peopleعبدالغفارلال، فنانس سیکرٹری نور افضل خان اور آفس سیکرٹری نذیر احمد شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت میڈیا کے ساتھ قریبی تعلق کار رکھنے اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے ساتھ ان کی پروٹیکشن کے لئے بھی قدم اٹھانے پر کام شروع کیا ہے اور ملک کے دوردراز اضلاع میں تعینات صحافیوں کو پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی بھی اس میں شامل ہے۔ چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخارالدین نے چترال میں وفاقی حکومت کی طرف سے ترقی کے مختلف سیکٹروں میں شروع کردہ منصوبہ جات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور چکدرہ سے چترال ہائی وے ، لواری ٹنل منصوبے کی تکمیل، چترال کی تین وادیوں شندور، گرم چشمہ اور کالاش وادیوں کے لئے سڑکوں کی تعمیر کا ذکر کیا۔ ایم این اے کے مطالبے پر وزیر مملکت نے چترال میں 10کلوواٹ کی ریڈیوٹرانسمیٹر کی فراہمی کا بھی موقع پر ہی اعلان کیاImage may contain: 11 people, people standing and indoorجبکہ چترال پریس کلب کے لئے میڈیا کالونی کی اصولی طور پر منظوری کے علاوہ گرانٹ ان دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سپاسنامہ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں کسی ایک روڈ کو چترال روڈ نام رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےImage may contain: 3 people, people standing and indoorمسائل کا ذکر کیا اور چترال کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کی طرف توجہ دینے پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب کے ساتھ ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں