چترال ( محکم الدین ) آرگنائزر ڈسٹرکٹ یوتھ چترال و یو تھ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال عبدالوہاب کی طرف سے چترال کے بیس سے زیادہ فٹبال ٹیموں میں سپورٹس کٹس تقسیم کئے گئے ۔ امیر جماعت اسلامی و ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال مولانا جمشید احمد ضلع کونسل ہال میں منعقد ہونے والے اس پُر وقار تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ جبکہ دیگر مہمانوں صدر جے آئی یوتھ وجیہ الدین ، ناظم ویلج کونسل جغور سجاد احمد ، فخر اعظم سپورٹس اینڈ کلچر ، اور کلیم اللہ شامل تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرگنائزر یوتھ عبدالوہاب نے کہا ۔ کہ نوجوانوں کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اور اسی مقصد کے پیش نظر بلدیاتی سیٹ اپ میں شامل ہوئے تھے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ یوتھ فنڈ کو اُن پر خرچ کرنے کی بجائے مختلف ڈویلپمنٹ سکیموں پر خرچ کیا گیا ۔ اور فنڈ کا بڑا حصہ صوبائی حکومت کی کٹوتی کی بھینٹ چڑھ گیا ۔ جس کی وجہ سے یوتھ کے مسائل حل نہیں کئے جا سکے ۔ تاہم ان کی کوششین جاری ہیں ۔ اور آیندہ اُن کے فنڈ کو کسی اور مد میں استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں