208

خیبرپختونخو احکومت نے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے سکول اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

خیبرپختونخو احکومت نے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے سکول اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کاکہناتھا کہ حکومت نے اساتذہ کو مستقل کرنے کیلئے قانونی مسودہ تیار کرلیاہے جس کو محکہ قانون کے سپرد کردیاگیاہے جس کی جلد ہی اسمبلی سے منظوری دی جائے گی ۔وزیر تعلیم محمد عاطف خان کاکہناتھا کہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کیلئے متعارف کردہ سکول بیسڈ پالیسی کو نافذ کرنے اور پروموشن پالیسی کے خاتمے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں