چترال( نمائندہ ڈیلی چترال )شہیدذوالفقارعلی بھٹوکے 38ویں برسی چترال میں انہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے صدر ایم پی اے سلیم خان نے کہا ہے شہید بھٹو اقوام عالم اور مسلم امہ کے رہنما تھے جن کو شہید کرنے سے عالم اسلام کو زبردست دھچکا لگا وہ شہید بھٹو کے ۳۸ ویں برسی کے موقع پر ایک مقامی ہوٹل میں پارٹی کے اراکین سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ۷۳ کا متفقہ آئین اسلامی سربراہ کانفرنس جیسے کارہائے نمایاں انجام دیئے کہ انہیں رہتی دنیا تک لوگ یاد کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹونے پورے عالمِ اسلام کو بھی متحد اور