223

اھلیان کجو کو اپنی ہونہار بیٹی پر فخر ہے

اہلیان کجو بالا ، کجو پائین اور اھلیان راغ ایم۔پی۔اے محترمہ فوزیہ صاحبہ کے اپنے دورہ کجو کے موقع پر گورنمٹ زنانہ مڈل سکول کجو کو ہائی سکول کا درجہ دلوانے کی وعدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دل کی گہرائی سے ان کی شکریہ آدا کرتے ہیں۔اور امید کرتے ہیں۔کہ محترمہ ایم۔پی۔اے  خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ  سے ملاقات کرکے ہائی سکول کی منظوری لینے میں کامیاب ہونگی۔علاقے کے عوام اور سکول کے طالبات آج ہی سے ایم۔پی۔اے صاحبہ کی جانب سے خوشخبری کے منتظر ہیں۔ بار بار درخواستوں کے باوجود بھی گزشتہ تیرہ سالوں سے مزکورہ سکول کو اپگریڈ کرانے کا کسی بھی ایم۔این۔اے یا ایم۔پی۔اے  کو توفیق نہ ہوئی۔انہوں نے ہر بار علاقے کے عوام کے درخواستوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے صرف اپنے آبائی علاقوں کونوازتے رہے۔اور 600گھرانوں پر مشتمل زنانہ مڈل سکول کجو کو اپگریڈ کرانے کی توفیق نہ ہوئی۔اب ایم ۔پی۔اے محترمہ فوزیہ کی یقین دہانی سے امید کی کرن پیدا ہو گئی ہے۔اور اھلیان کجو کو اپنی ہونہار بیٹی پر فخر ہے۔اور مزکورہ سکول کو اپگریڈ کرانے کی یقین دہانی پر ان کی شکریہ آدا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں