270

یوسی یارخون چترال کاسب سے پسماندہ اوردورافتادہ علاقہ ہے/رحمت ولی خان اورمیرصاحب بیگ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ممبرڈسٹرکٹ کونسل رحمت ولی خان اورممبرتحصیل کونسل یوسی یارخون میرصاحب بیگ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ محکمہ سی اینڈڈبلیو یوسی یارخون کے مختلف لنگ سڑکوں سے برف اورملبے ہٹاکرکانخون تک ہرقسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیاگیاجوکہ حالیہ برف باری سے انتہائی متاثرہوچکے تھے جس پریوسی یارخون کے عوام محکمہ سی اینڈڈبلیوکے مشکورہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ بروغل تک روڈوں کی صفائی مکمل کیاجائے تاکہ وہاں کے لوگ کئی مہینوں سے پھسے ہوئے ہیں جہاں خوراک ،ادویات اوردیگر ضرورت اشیاء ختم ہونے کاخطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سی ڈی ایل ڈی کے تعاون سے تیرانگاز جیپبل پل پربھی کام شروع کیاگیاہے جوکہ 2015کے سیلا ب سے جوزی نقصان ہوئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ یوسی یارخون چترال کاسب سے پسماندہ اوردورافتادہ علاقہ ہے جہاں سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کارسائی انتہائی مشکل ہے موسمی تبدیلی اورسٹرکوں کی خرابی سے یہاں کے بنیادی مسائل بروقت حل نہیں ہوتے ہیں اس لئے صوبائی حکومت ،ضلعی انتظامیہ ،دیگرسرکاری اورغیرسرکاری اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ یہاں کے عوام کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے ہمارے مطالبات ترجیحی بنیاوں پر حل کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں