228

وشہرہ: غیرملکی ایجنڈے پرکام کرنے والی این جی اوزپرپابندی عائد کی جائے، فضل الرحمان

نوشہرہ: مولانافضل الرحمان نے کہا کہ عالمی سطح پر اقوام وممالک کے درمیان مسائل بڑھتے جارہے ہیں ،الہامی احکامات سے دوری انسانی معاشرے کی تباہی کا سبب ہے۔نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ یوم تاسیس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔اس موقع پرسربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے اپنےاستقبالی خطا ب میں کہا کہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کے رجحانات میں اضافہ ہورہاہے،دنیا میں خاندانی نظام ،رشتوں اوراحترام کے اصول ٹوٹتے جارہےہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا سے دہشتگردی اور بھوک و افلاس کا خاتمہ ضروری ہے، غیرملکی ایجنڈے پرکام کرنے والی این جی اوزپرپابندی عائد کی جائے اورکرپشن کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے پاکستان کو معاشی خوشحالی اور ترقی حاصل ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پڑوسی ممالک سے تعلقات مزید بہتربنائے جائیں ،مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے کیلیے جدوجہد کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں