358

پولیوکے خلاف مہمات کو مربوط بنیادوں پر چلائے جائیں اور انتظامات میں کسی کوتاہی کا ارتکاب نہ کیا جائے/ڈپٹی کمشنر چترال

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)چترال ضلعے میں پولیو کے خاتمے میں کمیونٹی کا تعاون قابل تعریف ہے جہاں والدین کی طرف پولیو قطرے سے انکاری کی کیسز تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے ٹھوس بنیادوں پر پولیوکے خلاف مہمات کو مربوط بنیادوں پر چلائے جائیں اور انتظامات میں کسی کوتاہی کا ارتکاب نہ کیا جائے۔ جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں منعقدہ ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (ڈیپک) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی۔سی چترال شہاب حامد یوسفزئی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ دو عشروں سے ذیادہ کا وقفہ گزرجانے کے باوجود پولیو کے خلاف مہمات میں نقائص اور غلطیوں کا اعادہ ناقابل فہم بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ پولیو کے خاتمے میں اقدامات کرنے میں محکمہ صحت کے شانہ بشانہ حاضر ہے اور کسی بھی وقت کسی بھی رکاوٹ کوہٹانے اور ضروریات کو پوراکرنے کے لئے تیار ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید علی اکبر شاہ نے سیکورٹی کے حوالے سے کہاکہ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس کے 1423نفریوں کو پولیو کے خلاف سہ روزہ مہم کے لئے فراہم کرے گا۔ا نہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہارکیا کہ ضلعے کے اکثر یونین کونسلوں میں پولیو مہم کے مقامی ذمہ داروں کے نام بھی گزشتہ مرتبہ پولیس کو فراہم نہیں کئے گئے تھے جس سے مشکلات پیش آئے۔اس موقع پر تمام یونین کونسلوں کے لئے مایکروپلان تیار نہ ہونے کی نشاندہی بھی کرائی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسرار اللہ، اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر ارشاد احمدنے 17اپریل سے شروع ہونے والی مہم کی تیاریوں کے بارے میں تفصیل بتائی جن کا جائزہ لیا گیا۔ ڈیپک اجلاس میں اکثر محکمہ جات کے افسران حاضر نہ تھے جن کے بجائے جونئر افسران اور کلرک کیڈر کے اسٹاف نے شرکت کی جس کا ڈی۔ سی نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رخسانہ جبین اور ڈبلیو ایچ او کی طرف سے پروگرام افسر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں