216

20اپریل تک ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کا نوٹفیکیشن نہیں کیا ، صوبائی نمایندوں کی طرف سے جو بھی آرڈر دیا جائے گا،بھر پور قربانی دی جائے گی

چترال ( محکم الدین ایونی ) ضلعی صدر کلاس فور ایسوسی ایشن محکمہ صحت چترال اور صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال نور ولی شاہ نے صوبائی حکومت کی طرف سے مذاکرات کی آمادگی پر اپنا احتجاج 20اپریل تک موخر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ۔ کہ صوبائی حکومت کی طرف سے پانچ نمایندے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے سلسلے میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کی قیادت سے بات چیت کر رہے ہیں ۔ اور 20اپریل تک مسئلے کے حل کے توقع کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ اگر حکومت نے 20اپریل تک ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کا نوٹفیکیشن نہیں کیا ۔ تو سرکاری ملازمین کے صوبائی نمایندوں کی طرف سے جو بھی آرڈر دیا جائے گا ۔ بھر پور قربانی دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں