210

صوبائی ڈویژن اور مرکزکے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں چترال کو نمائندگی دی جائے /قاضی فیصل

چترال (نمائندہ )گذشتہ دن پشاور پیپلز سیکرٹریٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نےپی پی پی خیبر پختونخوا ملاکنڈ ڈویژن کے صدور،جنرل سیکرٹریز اور انفارمیشن سیکرٹریز کی میٹنگ بلائی جس کا ایجنڈا ضلع لیول ، تحصیل لیول ، وی سی اور یوسی لیول پر مختلف ایشوز پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی طرف سے ہدایات تھی۔میٹنگ میں آئیندہ الیکشن 2018کی تیاری اور پارٹی کو فعال بنانے کے لئے اقدامات اُٹھانے،ناراض کارکنوں کو منانے کے حوالے سے اور پارٹی کے اندر انتشار پھلانے والوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بات ہوئی۔میٹنگمیں اپر چترال کے جیالوں کی گلے دور کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔میٹنگ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ زیر بحث رہا۔چترال کے لئے صوبائی صدر نے تفصیلی بریفنگ دی اور پی پی پی چترال کے طرف سے انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل نے نمائندگی کی۔اُنہوں نے چترال کے سیاسی معاملات سے شرکاء کو آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ صوبائی ڈویژن اور مرکزکے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں چترال کو نمائندگی دی جائے  اور چترال میں پارٹی کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں تفصیل سے میٹنگ کے شرکاء کو آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں