282

دنیا بھر میں درختوں کی 60 ہزار سے زائد اقسام

لندن:برطانوی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں درختوں کی 60 ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں قائم بوٹونک گارڈنز کنزرویشن انٹرنیشنل کے سائنس دانوں نے اپنی ریسرچ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیابھر میں اس وقت درختوں کی60 ہزار65 اقسام پائی جاتی ہیں ۔ جن میں سے 8 ہزار 715 ایسیاقسام  برازیل میں پائی جاتی ہیں جن میں سے 4 ہزار کے قریباقسام کسی اور مقام پر دستیاب نہیں۔شمالی امریکا میں درختوںکی 14 سواقسام ہیں۔تنزانیہ میں چند ماہ پہلے درختوںکی ایک قسم کیرومیا گیگاس دریافت کی گئی ہے،دنیا بھر میں اس نسل کے صرف 6 درخت ہیں جوتنزانیہ میں ہی موجود ہیں جبکہ قطب شمالی میں ایک بھی درخت نہیں پایا جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں