چترال (ڈیلی چترال نیوز)رچ پراجیکٹ خیبرپختونخواکے زیرنگرانی چترال میں سینٹنیل ہائی سکول چترال کے طلباء کے درمیان لوکل ہاکی کا(غاڑوچون غاڑ) ایک روزہ ٹورنامنٹ منعقدہوئی جس کی مہمان خصوصی پرنسپل سینٹینل ہائی چترال کمال الدین تھے ۔سکول کی بی اورسی ٹیموں کے درمیان کانٹا دار مقابلہ ہوا جوکہ ایک دوسرے کے خلاف تابڑ توڑ حملے کئے تاہم سی ٹیم کی چست اور مستعد فارورڈ لائن نے پانچ بالوں کو گول پوسٹ کی راہ دیکھادی جبکہ ان کی ڈیفنس لائن نے مخالف ٹیم کی کئی یقینی گولوں کو ناکام