206

مردان عبدالولی خان یونیورسٹی میں نوجوان طالبعلم مشعال خان کے قتل کے الزام میں گرفتار 8 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

یکسپریس نیوز کے مطابق مردان نونیورسٹی میں 2 روز قبل پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں ملوث 8 ملزمان کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے 8 ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں