Site icon Daily Chitral

جشن قاقلشٹ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جشن قاقلشٹ کمیٹی

بونی ( جمشید احمد)جشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیرمن فخرالدین( تحصیل نائب ناظم سب ڈویژن مستوج) Image may contain: one or more people, people sitting, shoes, table and indoorجشن قاقلشٹ کمیٹی تحصیل کونسل بونی میں منعقد ہوا جس میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کے تمام ممبران نے شر کت کی جشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کاموں کا جائزہ لیا گیااور جشن کی تیاریوں کی ختمی شکل دے دی گئی اور متفقہ طور پر مقرر کر دہ تاریخ کے مطابق 20 اپریل کو شروع کر نے کافیصلہ کیا گیا 19اپریل کوٹھیک دس بجے پی ٹی ڈی سی ہوٹل میں ٹاس ہوگافٹ بال ،کرکٹ اور ولی بال کے ٹیموں کی نمائندگی ضروری ہوگا۔اور باہر سے آنے والے ٹیموں کے نمائندے انیس اپریل کو ٹاس کی جگہ اپنی حاضری کویقینی بنائیں گے مقررہ وقت کی پابندی نہ کرنے والے ٹیموں کو فیسٹیول سے باہر تصور کیا جائے گا میٹنگ کے بعد جشن کی جگہ کا دورہ بھی کیا گیا جہان اسٹیج ، ٹنٹ اورا سٹال کے جہگوں کا معائنہ کیا گیااور جشن انتظامیہ کے ہدایات کے مطابق اسٹالز اور ہوٹل وغیرہ کی جہگوں کو ترتیب دیا گیا۔ اور تمام کھیلوں کے میدانوں کو تیار کرنے کے بعدتار بندی کر کے محفوظ کیا گیا۔

Exit mobile version