213

رحمان ملک نے مشال خان قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے مشال خان کے نام پر چلنے والی جعلی فیس بک و ٹویٹر اکاونٹس کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے بطور چیئرمین کمیٹی مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے مشال خان کے نام پر چلنے والی جعلی فیس بک و ٹویٹر اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے ایف آئی اے اور خیبر پختونخوا حکومت کے نام خط لکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ مشال خان کا قتل انتہائی قابل مذمت، شرمناک اور دردناک ہے جسکے پیچھے محرکات کا تعین کیا جائے، ایف آئی اے سے مشال خان کے نام پر چلنے والی جعلی فیس بک و ٹویٹر اکاونٹس کی تفصیلات کمیٹی کو پیش کریں، ایف آئی اے معلوم کریں کہ مشال خان کے نام ہر جعلی اکاونٹس کون اور کہاں سے چلائے جارہے تھے؟، جعلی اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریسز اور سروس پروائیڈرز کی تفصیلات و شہر کیا تھے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ مشال خان کے قتل کے بعد اسکے نام سے قابل اعتراض پوسٹ کس نے اور کہاں سے کئے، معلوم کیا جائے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے غمزدہ خاندان کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔)————

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں