223

غذر، گاہکوچ پائن سے گاہکوچ بالا تک کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل، عوام کو مشکلات

غذر/گاہکوچ پائن سے گاہکوچ بالا تک کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی یہ سڑکیں جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ علاقے کی دیگررابط سٹرکیں مکمل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو امد و رفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سا منا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ سے گاہکوچ بالا تک کی سڑک اثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی محکمہ تعمیرات عامہ کے روڈ قلی بھی زیر زمین چلے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف پونیال کے بعض موضعات پر رابطہ سڑکیں تعمیر مکمل ہونے سے قبل ہی کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیں ٹھکیدار وں کو رقم پوری ملنے پر کام کی تعمیر روک دی سینگل اور دیگر موضعات جن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ بھی شامل ہیں ان سٹرکوں کی تعمیر سے قبل ہی اس وقت کے مہربان آفسران نے تمام کی تمام رقم ٹھکیداروںکو پیمنٹ کردی جس کے بعد متعدد سڑکوں کی تعمیر کا کام التوا کاشکار ہوگیا ہے ٹھکیڈاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو امدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ روڈ کی سائڈ دیواروں میں سیمنٹ نام کی کوئی چیز استعمال نہ ہونے سے ریت کی دیوار کام کے مکمل ہونے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس حوالے سے محکمہ کی طرف سے ٹھیکڈاروں کو کئی بار نوٹس دینے کے باوجو د اس منصوبے پر کام نہ ہوسکا جبکہ روڈ کے اس پاس موجود افراد نے کئی بار محکمہ کو روڈ کی ناقص تعمیر کے حوالے سے اگاہ کرنے کے باوجود ٹھیکداروں روں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ ہوسکی جبکہ سڑکوں کی تعمیر اور پکی سٹرک بنانے کے نام پر روڈ پر ملبے کا ڈھیر جمع کیا ہے اور اب ان سٹرکوں پر سے گزرنا بھی ایک عزاب سے کم نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں