214

سی پیک کے تحت گلگت سے چترال تک متبادل راہداری روٹ بنے گاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

گلگت(نامہ نگار)خیبر پختونخوا اورچینی کمپنیوں کے مابین انرجی فرمی صنعتی زون ،آئی ٹی اورسٹرکوں کی تعمیرسمیت تعاون کے 12معاہدے پردستخط صوبائی وزیرعنایت معاہدوں پردستخط کئے ،چینی کمپنی ہارانڈسٹریل زون میں 225میگاواٹ بجلی کامنصوبہ لگائے گی صوبے میں 200ایکڑپرمشتمل ٹیکنالوجی پارک بنایاجائے گا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویزخٹک نے عویٰ کیاصوبے میں 30ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری لاسکتاہوں ،سی پیک کے مغربی روٹ پروفاقی حکومت سے تحفظات ختم ہوگئے ہیں ،چینی سرمایہ کاری کیلئے وفاقی حکومت تعاون کررہی ہے سی پیک کے تحت گلگت سے چترال تک متبادل راہداری روٹ بھی بنے گا۔بیجنگ سے خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے ہونے والے کامیاب روڈشوکاانعقاد کیاگیاجس پرسینکڑوں چینی کمپنیوں نے شرکت کی اورگہری دلچسپی کااظہارروڈشومیں خیبرپختونخوااورچینی کمپنیوں کے مابین تعاون کے 12معاہدوں پردستخط ہوئے جس میں انرجی فری صنعتی زون ،آئی ٹی اورسڑکوں کی تعمیرشامل ہے صوبائی وزیرعنایت اللہ خان نے معاہدوں پر دستخط کئے طے پانے والے معاہدوں میں چینی کمپنی خیبرپختونخوا کے علاقے عطارمیں انڈسٹریل زون میں225میگاواٹ بجلی کامنصوبہ لگائے گی جس کے لئے 2000سے 3000ایکڑتک زمین فرہم کی جائے گی اس کے علاوہ مانسہرہ میں 88ایکڑپرمشتمل اکنامک زون قائم کیاجائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں