50

اسلام آباد: چترال یوتھ فورم کی جانب سے موسم بہارکی امد پر ایک میگا ایونٹ سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد

اسلام آباد(نظار علی) چترال یوتھ فورم نے اتوار کی شام پاکستان نیشنل کونسل آف ارٹس میں ایک پروگرام سپرنگ فیسٹیول (Spring Festival) کا انعقاد کیاگیا۔جس کا مقصد موسم بہار کو چترال کے صدیوں پرانی ثقافتی طرز میں منانا تھا ۔جس پروگرام میں رکن قومی اسمبلی چترال شہزادہ افتخار الدین اور چترال ٹاون کے مینجینگ ڈائیریکٹر سلطان والی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بسنے والے گلگت بلتستان اور چترال کے خواتین حضرات کے علاوہ مختلف علاقوں کے لوگ کثیر تعداد میں شرکت کی۔ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین نے پروگرام کو سراہتے ہوے کہا کہ یہ پروگرام اپنے نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ہے۔اس طرح کافیسٹیول سالانہ ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے پی این سی اے کے حکام سے گفتگوکریں گے کہ وہ اپنے سالانہ کیلنڈرمیں ڈال کرہرسال ہرسال ثقافتی کلچرکومنائیں،انہوں نے کہاکہ آگرچہ موسم بہارجس کو پھولوں کے مہینے کے نام سے پوری دنیا میں یاد جاتا ہے اور مختلف علاقوں میں منایا جاتا ہے لیکن چترال یوتھ فورم نے اس کو ایک منفرد انداز میں منایا۔ اس پروگرام میں جشن بہاراں کو مختلف معاشرے سے تعلق رکھنے حضرات اپنے اپنے ثقافتی انداز میں مختلف ٹبلوس کی شکل میں پیش کی جس میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے پرفامنس دی ۔ انہوں نے ایران، افعانستان، تاجکسان، چترال اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو ایک نہایت اچھے انداز میں پیش کیا جس کو شراکاء نے دل کھول کر داد دی۔ اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوانون نے عرصہ دراز سے چلے آنے والی چترال کی موسیقی اور رقص ’’ پھستک دوسک ‘‘ کو بھی پیش کیا جو اپنے منفرد انداز کی بناء پر چترال میں بہت مقبول ہے۔ اس فیسٹیول کا دوسرا حصہ ثقافتی میوزک کا تھا جس میں چترال اور گلگت بلتستان کے مایہ نازفنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ چترال کی طرف سے محسن حیات شاداب اور عرفان علی تاج اور گلگت بلتستان سے جابر خان جابر نے اپنے فن سے لوگوں کومحظوظ کیے۔ پروگرام کے شراکاء نے بہ یک وقت قدیم اور جدید میوزک میں رقص کرکے محفل گرما دی۔

Print Friendly, PDF & Email